نوشہرہ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے اتحادی توڑنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔
نوشہرہ میں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک بچانے اور عوام کو معاشی بحران سے نکالنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ بلاول کا لانگ مارچ شروع ہونے سے قبل ہی ناکامی سے دوچار ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا ہمارے اتحادیوں کو توڑنے میں ناکام ہوگئے ہیں، ملک کے وسائل لوٹنے والے کرسی چوروں کی عدم اعتماد لانے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوگی۔ اڑھائی سال سے عمران خان کو ہٹانے کی ڈگڈگی بجا کر اپنے کارکنوں کو دھوکا دے رہے ہیں۔ ان کرسی چوروں نے اپنی عیاشیوں پر قومی خزانہ دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے مجبوراً قرضے لیئے۔ ان چوروں کے سود اور اربوں ڈالر کے قرضے قسطیں ہمیں ادا کر نی پڑ رہی ہیں۔ ملک میں مہنگائی ہے۔ نوشہرہ کورونا کے باعث پوری دنیا ڈیڑھ سال تک لاک ڈاؤن سے دوچار رہی۔ جب دنیا کھلی تو رسدکم اور مانگ زیادہ بڑھی جس کی وجہ سے مہنگائی میں آضافہ ہوا۔ حکومت عوام کو مہنگائی سے جلد ریلیف مہیا کریں گی۔ خیبرپختونخوا کے دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کریں گی۔