بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

Published On 01 March,2022 09:08 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج پنجاب میں لاہور، سیالکوٹ مری، گلیات اور جنوبی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ چترال، دیر، سوات میں بھی ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ کوئٹہ، ژوب، بارکھان میں بادل برسنے کی توقع ہے۔