اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پیکا قانون پر میڈیا پارٹیز کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
فواد چودھری اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ لاہور کے دوران چودھری شجاعت حسین کی صحت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پیکا قانون سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ پرویز الٰہی نے وفاقی وزیر اطلاعات کو پیکا قانون پر میڈیا کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، ہم موثر ریگولیشن پر کام کر رہے ہیں، حکومت تنقید کا خیرمقدم کرتی ہے لیکن تنقید کی آڑ میں کسی کی ذات پر حملہ کرنا قطعاً درست نہیں۔