کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور بار کونسل نے پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو چیلنج کیا گیا ہے۔ ایکٹ کے خلاف درخواست ڈپٹی رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ کے دفتر میں جمع کرائی گئی۔ بار کونسل اور بی یو جے کا کہنا ہے کہ یہ قانون آزادی صحافت پر حملہ اور میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے، پارلیمنٹ کی موجودگی میں صدارتی آرڈیننس آئین کی خلاف ورزی ہے۔