اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن نے بھی پیکا آرڈیننس 2022 کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے درخواست دائر کی۔
درخواست میں وزارت قانون، صدر پاکستان اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی آئین سے متصادم ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ پیکا آرڈیننس پر عملدرآمد روکا جائے۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے، حکومت کیخلاف تنقید کی اجازت نہیں، تنقیدکی تو 5 سال جیل میں گزارنے پڑیں گے، پیکا آرڈیننس آئین کی خلاف ورزی ہے، یہ حکومت نہیں آرڈیننس فیکٹری ہے، پیکا ترمیمی آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 سے متصادم ہے۔