کراچی:(دنیا نیوز) کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے پیکا سمیت تمام کالے قوانین کو مسترد کردیا ہے۔
کراچی میں پاکستان میں میڈیا کی آزادی کو درپیش چیلنجز کے ادراک و تدارک کے عنوان پر میڈیا فریڈم راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں شریک سینئر صحافیوں نے کہا کہ پیکا جیسے کالے قانون کی آڑ میں اظہار رائے سلب نہیں ہونے دیں گے، اس قانون کا کہیں بھی غلط استعمال ہوا تو اسکی مخالفت کریں گے، ملک کی ایلیٹ کلاس آزادی اظہار رائے ختم کرنا چاہتی ہے جسے صحافت پرحملہ تصور کیا جانا چاہیے۔
سینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں وہ نہیں بولنا سننا اور دیکھنا چاہیے، جو وہ چاہتے ہیں، ہمیں آزادی کسی مخصوص طبقے کے لئے نہیں لینا چاہیے، ہم پر 22 کروڑعوام کی ذمہ داری ہے۔
کانفرنس میں پریس کلب، آرٹس کونسل، کے یوجیز، پی ایف یوجیز کے عہدیدار، ہیومن رائٹس کمیشن اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔