اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 272 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار 14 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 844، سندھ میں 5 لاکھ 70 ہزار 261، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 187، بلوچستان میں 35 ہزار 388، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 577، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 643 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 114 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 66 لاکھ 83 ہزار 737 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 518 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 55 ہزار 162 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 826 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 272 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 526، سندھ میں 8 ہزار 85، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 288، اسلام آباد میں ایک ہزار 18، بلوچستان میں 376، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 788 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔