پشاور: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے پشاور سے اے این پی اور پیپلز پارٹی کے قافلے روانہ ہو گئے، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین اور اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی نے قیادت کی ۔
پیپلز پارٹی کے لانگ میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن پشاور موٹر وئے ٹول پلازہ پر جمع ہوئے، پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی قیادت پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان جبکہ اے این پی کے کارکنوں کی قیادت پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے کی۔
میڈیا سے گفتگو میں نجم الدین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دھرنے کا فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کرینگے، پنجاب میں علیم خان گروپ کو 50 ارکان کی حمایت حاصل ہے،حکومت ختم ہونے سے پہلے ہی عدم اعتماد ہوچکا ہے،اپوزیشن کو 200 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ آج صرف جلسہ میں شرکت کرکے واپس آئیں گے، دھرنا دینا ہمارا فیصلہ نہیں، اس لئے اے این پی دھرنے میں شرکت نہیں کرے گی، مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں اندھے بہرے بن کرگئے تھے۔