لاہور: (دنیانیوز) تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کا مشن لئے وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے۔
وزیراعظم عمران خان ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے جس کے لئے پنجاب کے تمام ڈویژن کے ارکین کو مدعو کرلیا گیا ہے۔ وزیر اعظم سے وزیر اعلی عثمان بزدار بھی ملاقات کریں گے ، وزیراعلی پنجاب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے رابطوں بارے بریف کریں گے جبکہ پنجاب میں اتحادی قیادت، ترین گروپ کے ارکان سے ملاقاتوں بارے بھی بریف کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات شیڈول ہے۔ترین گروپ نے وزیراعظم کی جانب سے طلب کردہ اجلاس کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔
وزیر اعظم سے اقلیتی ارکان اسمبلی کی بھی ملاقات ہو گی، صوبائی وزرا آصف نکئی اور صمصام بخاری بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم جنوبی پنجاب پیکیج بارے بھی اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔