لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے جلسے میں فوج کا حوالہ دینا مایوس کن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی گالیوں سے بھرپور زبان ثبوت ہے اسے اپنی شکست کا پتہ چل چکا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ کیا آپ نے کبھی کسی جیتنے والے کپتان کو اپنے مخالفین کو مغلظات نوازتے سنا ہے؟ مخالفین کو مغلظات جیتنے والے کپتان نہیں بلکہ ایسا توشکست خوردہ عناصر کرتے ہیں، اس وقت جب عدم اعتماد زیر التوا ہے، جلسے میں فوج کا حوالہ دینا مایوس کن ہے اور یہ کام نہیں آئیگا۔
Imran Khans abusive language is the biggest proof he knows he’s losing. Have you ever heard a winning captain abuse his opponents? No, losers do. His reference to the army in public jalsa while no confidence is pending is pathetic, desperate and will not work.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 11, 2022