کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) قیادت کے درمیان ملاقات میں نمبر گیم کے تذکرے ہوئے۔
ایم کیوایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی قیادت سےسوال کیا کہ "ان "کے کتنے لوگ آپ کےساتھ ہیں؟ پیپلزپارٹی رہنماؤں نے کہا کہ تعداد مت پوچھیں ضرورت سے زیادہ ہی ہیں۔ رہنماوں نے اتفاق کیا کہ پیپلزپارٹی اور متحدہ لڑائی میں نقصان کراچی کا ہوگا جبکہ فائدہ تیسرے فریق کا ہوتا ہے۔ ایک دوسرے کا ساتھ نہ دیں لیکن تیسرے فریق کو بھی آنے نہ دیں۔
پیپلزپارٹی رہنماوں نے کہا کہ ایم کیوایم والے مطمئن ہوکر گئےہم خوشی خوشی ملنےجائیں گے۔۔ جعلی ڈومیسائل اور بلدیاتی حلقہ بندی پر پیپلزپارٹی قیادت نےایم کیوایم کےتحفظات بھی سنے۔
پی پی قیادت نے کہا کہ دونوں جماعتوں کےدرمیان ورکنگ ریلیشن شپ ہونی چاہیے۔۔ عدم اعتماد پر گرین سگنل ملتے ہی پیپلز پارٹی کا اعلی سطح وفد ایم کیوایم مرکز کا دورہ کرےگا۔