اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے زیادہ وقت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سپیکر ہاؤس میں حکومتی وزرا کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں حکومتی وزرا نے اسد قیصر کو آئندہ ہفتے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی تجویز دے دی ہے۔
وزرا نے تجویز دی کہ او آئی سی اجلاس سے قبل تحریک عدم اعتماد کا معاملہ نمٹانا حکومت کی بڑی فتح ہوگی۔
بعدازاں اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام سے اجلاس کے مقام کے حوالہ سے مشاورت کی۔
سیکرٹریٹ حکام نے بتایا کہ قومی اسمبلی ہال میں کارپٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، آئندہ 3 دنوں میں او آئی سی اجلاس کے حوالہ سے پارلیمنٹ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کا امکان ہے۔