پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے قرار داد منظور کرلی گئی ،اپوزیشن اراکین نے قرار داد کے خلاف نعرے لگائے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر محمود جان کی زیر صدارت ہوا ،اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین پیش کرنے کےلیے شوکت یوسفزئی کی قرارداد متفقہ طورپر منظورکی گئی ،اپوزیشن اراکین نے قرارداد کیخلاف شدید نعرے لگائے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ کورونا پرقابوپانے میں عمران خان کےاقدامات نےمعیشت کو بچایا،وزیراعظم کے قائدانہ فیصلوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اجلاس میں خواتین کونسلر سے متعلق سمیرا شمس کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کی گئی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ تحصیل، ویلیج ونائبرکونسل اجلاس خواتین کونسلرزکی عدم موجودگی کے بغیر نہ بلایا جائے، جماعت اسلامی کی خاتون رکن حمیرہ خاتون کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور کی گئی۔
قرار داد میں کہا گیا کہ پشاورکے تین بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا رش کم کرنے کے لیےڈویژنل ہیڈکوارٹرمیں تدریسی اسپتال قائم کئے جائیں، مقامی ہسپتالوں کی تعمیر سےپشاور کےاسپتالوں پررش کم ہوگا،سوات میں منظورشدہ 2 پلوں کی تعمیر متعلق وقار خان کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔
خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کی قرارداد بھی منظور کی گئی، قرار داد میں کہا گیا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ وجرائم پیشہ افرادکیخلاف پولیس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔بعد ازاں خیبر پختونخو ااسمبلی کا اجلاس کل بروز جمعہ صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔