لاہور: (دنیا نیوز) سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، وفاقی وزیر مونس الہی نے جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، عون چودھری نے علی ترین اور مونس الہی کی ٹیلی فون پر بات کروائی۔
مسلم لیگ قائداعظم اور ترین گروپ میں ایک اور رابطہ ہوا، مونس الہی نے علی ترین سے ان کے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاسی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو پرویز الہی سے ملاقات بارے بھی آگاہ کیا۔
ادھر جہانگیر ترین گروپ نے آج اہم مشاورتی اجلاس لاہور میں طلب کر لیا، اجلاس جہانگیر ترین کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون میں سہ پہر تین بجے ہوگا، جس میں عون چودھری پارٹی رہنماؤں کو گزشتہ روز چودھری برادران کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیں گے۔ ترین گروپ کے اجلاس میں سیاسی رابطوں کے نتیجے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔