وفاقی وزراء کے علیم خان سے رابطے تیز، تحفظات دور کرنے کی کوشش

Published On 14 March,2022 12:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزرا کے علیم خان سے رابطے تیز ہوگئے، تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے فواد چودھری، پرویز خٹک اور عامر کیانی کے علیم خان سے بیک ڈور رابطے ہیں تاہم علیم خان کو ترین گروپ کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے، ترین گروپ نے چوہدری پرویزالہی سے اتحاد کیا تو علیم خان حکومت کے ساتھ مفاہمت کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الٰہی اور ترین گروپ کے اپوزیشن کیمپ میں جانے پر علیم خان اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ علیم خان ترین گروپ کے صرف ایک اجلاس میں شریک ہوئے۔ علیم خان کی لندن میں جہانگیر ترین سے بھی ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔

ترین گروپ نے بھی اپنے کسی اجلاس میں علیم خان کو مدعو نہیں کیا، علیم خان خاموشی سے آئندہ کے لائحہ عمل کی صف بندی میں مصروف ہیں۔

 

Advertisement