پشاور میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

Published On 22 March,2022 06:15 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کاچھوٹا تربیتی طیارہ پشاور میں گر کر تباہ ہوا۔ دونوں پائلٹس شہید ہو گئے۔ طیارہ گرنے سے دیگر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان کے مطابق ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔