شہرقائد گرمی کی لپیٹ میں

Published On 26 March,2022 01:02 pm

کراچی:(صالحہ فیروزخان)شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں27 مارچ تک شدت کی گرمی برقرار رہیگی، افغانستا ن اور مغربی بلوچستان پرہوا کےزائد دباؤکےباعث کراچی میں ہواؤں کارخ تبدیل ہورہا ہے، اور یہی وجہ گرمی کی شدت میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

جہاں درجہ حرارت میں اضافہ ہواورہیں سمندری ہوائیں بھی منقطع ہیں، ہواؤں کی رفتار کبھی کم اور کبھی مکمل طورسے بند ہونےکی وجہ سےموسم گرم ہونےکےساتھ خشک بھی ہےجبکہ ہوامیں نمی کاتناسب صبح کےاوقات میں 70فیصداوردوپہر کے اوقات میں61فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کواحتیاطی تدابیراپنانے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ 12سے3بجے تک گرمی کی شدت کا احساس زیادہ رہتاہےتوشہری کھلےآسمان تلےسرڈھانپ کررکھیں اورپانی کا زیادہ سےزیادہ استعمال کریں، بلا ضرورت دھوپ میں نہ نکلیں، کیونکہ موسمیاتی تبدیلی براہ راست انسانی صحت پراثرانداز ہوتی ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق شہر میں28مارچ سےکراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آجائیگی جبکہ سمندری ہوائیں بھی بحال ہوجائینگی جس سےگرمی کا احساس کچھ کم ہو جائیگا۔

دوسری جانب سندھ کے دیگر اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41سے43ڈگری رہنےکاامکان ہے۔