بلاول بھٹو کا ڈپٹی سپیکر کے خلاف آج سپریم کورٹ جانے کا اعلان

Published On 03 April,2022 01:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کیخلاف آج سپریم کورٹ جانےکااعلان کر دیا۔

اپوزیشن کی آج قومی اسمبلی میں خاصی تعداد موجود تھی، تحریک عدم اعتماد مسترد ہوئی تو بلاول بھٹو نے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ اپنا آئینی حق منوانے تک دھرنا جاری رکھیں گے، ڈپٹی سپیکر نے آخری موقع پر غیر آئینی کام کیا ہے، پاکستان کا آئین توڑا گیا ہے۔ پاکستان کے آئین کو توڑنے کی سزا واضح ہے ، اپوزیشن کی تعداد کی مکمل تھی، ہمارے پاس وزیر اعظم کو شکست دینے کے لئے اکثریت موجود تھی۔

قبل ازیں آج قومی اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کر دیا تھا۔ بعد ازاں صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کو تحلیل کر دیا، انہوں نے یہ اقدام وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر اٹھایا۔
 

Advertisement