اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے عمران خان کو سابق وزیر اعظم قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے عمران خان کی قسمت میں اقتدار سے جانا بھی عزت سے نہیں لکھا۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ اصل میں دھرنا ذہنیت کے لوگ آئینی اور جمہوری طریقے سے گھر جانا نہیں جاتے، آج یوم نجات ہے، عوام کو آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی، کھاد چوروں سے نجات مبارک، چند گھنٹے بعد ملک کو جھوٹ، بدتمیزی، کرپشن، انتشار، خلفشار اور نالائقی سے نجات مل جائے گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج عمران صاحب کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا سرپرائز ملنے جا رہا ہے، آج عمران صاحب اپنے خیالی قلعوں کی دنیا سے سنگلاخ زمینی حقیقتوں میں آجائیں گے، عوام آئینی، جمہوری اور پارلیمانی روایات والے پاکستان میں قدم رکھیں گے، فارن فنڈنگ سے آنے والی عمران صاحب کی حکومت آج آئینی وجمہوری عمل سے گھر جا رہی ہے۔