اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسلام آباد میں اتوار اور پیرکو دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق انتظامیہ نےاسلام آباد میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کی۔ اسلام آباد میں سیکیورٹی کے تحفظ کو برقرار رکھنےکے لیے ایف سی، رینجرز اور پنجاب پولیس کو طلب کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں کل میٹرو بس سروس معطل رکھے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔ ریڈزون بھی سیل کردیا گیا۔