لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ ان دنوں ملکی سیاسی صورتحال کافی گرم چل رہی ہے کیونکہ اپوزیشن ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔
ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملکی سیاسی گرما گرمی پر عوام سے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
Every government should complete its 5year tenure and then new elections should be held. We as a nation must have patience to let the system work. Let Democracy prevail. Let’s never derail the system no matter what. If we don’t agree with some people let’s not elect them
— Samina Peerzada (@SaminaSays) March 30, 2022
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہر حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے اور پھر نئے انتخابات کرائے جائیں۔ ہمیں بحیثیت قوم نظام کو چلنے دینے کے لیے صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے اورجمہوریت کو غالب آنے دینا چاہیے۔
اُنہوں نےعوام سے مخاطب ہوتے ہوئےلکھا کہ کبھی بھی سسٹم کو پٹڑی سے نہ اتاریں چاہے کچھ بھی ہو۔ اگر ہم کچھ لوگوں سے متفق نہیں ہیں تو انہیں منتخب نہ کریں۔