اسلام آباد: (لیاقت انصاری سے) فواد چودھری وزارت قانون و انصاف کا چارج سنبھالتے ہی ایکشن میں آگئے۔ وفاقی وزیر نے عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔
کمیشن عالمی سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد کا جائزہ لے گا۔ کمیشن عالمی سازش کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔ وفاقی وزیر نے اسلام آباد، کراچی، لاہور میں درجنوں لیگل افسران کو بھی تبدیل کرنے کے احکامات دے دیئے۔ فواد چودھری نے وزارت قانون و انصاف کے تمام افسران کو اپنے فرائض منصبی بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایت کر دی۔