اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی دائر درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے۔ درخواست میں نواز شریف، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کی استدعا کر رکھی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نواز شریف سزا یافتہ اشتہاری مجرم ہیں، پاسپورٹ جاری کرنے سے روکا جائے، نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری گرفتار کیا جائے، درخواست پر آج ہی سماعت کر کے نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کا حکم دیا جائے۔