پاکستان یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے: آرمی چیف

Published On 18 April,2022 06:17 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار سے رومانیہ کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان کی حالیہ صورتحال سمیت خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ہم باہمی مفادات کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں رومانیہ کے سفیر نے خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، سفارتی سطح پر ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
 

Advertisement