سرکار پہلے ہی مشکلات کا شکار، ہماری ترجیحات حکومت نہیں عوام ہیں: اسفند یار ولی

سرکار پہلے ہی مشکلات کا شکار، ہماری ترجیحات حکومت نہیں عوام ہیں: اسفند یار ولی

اسفندیار ولی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی پی اور مسلم لیگ ن کے مشکور ہیں جنہوں نے پارٹی کے ساتھ رابطہ کر کے وفاقی حکومت کا حصہ بننے کیلئے مدعو کیا لیکن انکے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے تجویز دی ہے کہ باقی اتحادیوں کو وفاقی کابینہ میں جگہ دیں۔

اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ پہلے سے ملک اور حکومت مشکلات سے دوچار ہیں، ہم مزید مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے، ہماری ترجیح روزاول سے حکومتی عہدے نہیں بلکہ عوام، پارٹی تنظیم اور نظریہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوری توجہ اس وقت پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانا ہے، امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت قوم کو اس مشکل گھڑی سے نکالے گی۔