کراچی یونیورسٹی دھماکے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل

Published On 27 April,2022 12:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی یونیورسٹی دھماکے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ڈی آئی جی سی آئی اے تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔

ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی ایسٹ ،ایس ایس پی اے وی سی سی تحقیقاتی ٹیم کے ممبران ہونگے۔ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ سی ٹی ڈی، رینجرز کی ٹیمیں دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
 

Advertisement