کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دھماکے کی کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
کراچی کے علاقے لیاری بے نظیر یونیورسٹی کشتی چوک کے قریب گیس سلنڈر دکان میں دھماکہ ہوا جس کے نیتجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیوزرائع کے مطابق حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال روانہ کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اچانک سلنڈر پھٹنے سے ہوا، دکان ایل پی جی سلنڈر کی تھی، حادثے میں کوئی جاں بحق نہیں ہوا۔ زخمی ہونے والوں میں 16 سالہ فیضان، 22 سالہ رضوان، 32 سالہ نعمان اور 25 سالہ صلاح الدین شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے لیاری بے نظیر یونیورسٹی کشتی چوک کے قریب دھماکے کا نوٹس لے لیا۔ دھماکے کی کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔