کراچی: نالے میں گیس بھر جانے سے ایک اور دھماکا

Published On 07 January,2022 06:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب نالے میں گیس بھر جانے سے دھماکے کا ایک اور واقعہ پیش ‏آگیا۔

واضح رہے کہ 19 دسمبر 2021 کو شیرشاہ پراچہ چوک پر نالے میں گیس بھرنے سے خوفناک دھماکا ہوا تھا جس ‏کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

دوسری طرف شیر شاہ پراچہ میں تجازوات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران بلال ہوٹل کے قریب ‏نالے میں گیس بھر جانے سے زوردار دھماکا ہوا۔

دھماکے میں ایک گھر کی دیوار گر گئی اور کچھ گھروں کی دیواروں پر دراڑیں پڑ گئیں۔ دھماکا نالے پر قائم ‏رہائشی علاقے میں ہوا جہاں ہوٹل اور گھر تعمیر تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کےنتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، نالے سے تجاوزات ختم کرنے کے ‏احکامات دئیے گئے تھے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں کو طلب کر لیا گیا اور دیگر محکموں کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔ متاثرہ ‏مقام سے لوگوں کو پیچھے ہٹا کر پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

Advertisement