لاہور ہائیکورٹ: حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق تیسری درخواست پر فیصلہ محفوظ

Published On 29 April,2022 03:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق تیسری درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے اراکین اسمبلی کی فریق بننے کی درخواست منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق تیسری درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل حمزہ شہباز نے موقف اپنایا کہ قانون کہتا ہے کہ گورنر خود حلف لیں یا نمائندہ مقرر کرے۔ جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا آپ کے مطابق ہائیکورٹ کے دو آڈرز پر عملدرآمد نہیں ہوا، ہائیکورٹ میں دوبارہ حکم پر عملدرآمد کروانے کی درخواست دائر کی ہے، آپ نے درخواست میں گورنر پنجاب اور صدر پاکستان کو فریق بنانا تھا۔ وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ صدر اور گورنر پنجاب کو فریق بنانے کی ضرورت نہیں تھی۔

 

Advertisement