آئین کا مذاق اڑانے والوں سے سختی سے نمٹنا چاہیے: مریم نواز

آئین کا مذاق اڑانے والوں سے سختی سے نمٹنا چاہیے: مریم نواز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے، اتنی دیدہ دلیری سے آئین، قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نپٹنا چاہیے، یہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے لکھا کہ ان پاگلوں کو یا تو پاگل خانوں میں بھرتی کرانا چاہیے یا ان پر سنگین غدارای اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہئیں، ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے، سوچو ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کے حوالے ہمارا ملک تھا ! شکر ہے پاکستان بچ گیا!۔