عید الفطر کی تعطیلات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Published On 29 April,2022 04:22 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں گرمی سے ستائے ہوئے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے، عید الفطر کی تعطیلات کے دوران آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے مغرابی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ جو کہ 5 مئی تک موجود رہے گا۔ جس کے باعث 1 مئی سے 3 مئی کے دوران چاغی،نوشکی،کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، لورالائی، مستونگ، ژوب،زیارت، قلات، سبی، نصیر آباد ، بارکھان ،لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، راجن پور،ڈیرہ غازی خان، لیہ ، بھکر، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 1 اور 2 مئی کو کراچی، حیدر آباد، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص ٹھٹھہ اور بدین میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔

2 سے 4 مئی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت، شمالی، جنوبی وزیرستان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، شیخوپورہ، لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالا، سیالکوٹ، نارووال ، گجرات میں گرد آلود ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے۔

1 سے 5 مئی کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرم، گلگت بلتستان (دیا میر، گلگت، غذر، استور، سکردو )، کشمیر (مظفر آباد، نیلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، حویلی،کوٹلی، بھمبر، میرپور، سری نگر، بارہ مولہ، شوپیاں، اننت ناگ اور لہہ )میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 

Advertisement