اسلام آباد: (دنیا نیوز) مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ حج درخواستیں یکم تا 13 مئی تک وصول کی جائیں گی، حج درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکتی ہیں، حج کیلئے عمر کی بالائی حد 65 سال مقرر کی گئی ہے، حج کیلئے کورونا ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانا لازم ہے۔
وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وبائی مرض سے کافی حد تک نجات مل چکی ہے، اس سال سعودی عرب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر حج کا اعلان کیا ہے، عمرہ کے لئے آسانیاں پیدا کرنے پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں، قلیل وقت میں حج تعلیمات میں کافی مشکلات ہیں، وزارت مذہبی امور سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہے۔
مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ 15 شوال 2022 کا وقت دیا گیا ہے، سعودی وزارت نے فیصلہ کیا ہے حج درخواستیں 50 ہزار ٹوکن منی لیا جائے، اس سال حج اخراجات بڑھ جائیں گے، حج اخراجات میں بہت زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے، 7 لاکھ سے 10 لاکھ روپے حج اخراجات ہوسکتے ہیں، پاکستان کے پاس 81 ہزار 132 کا حج کوٹہ آیا ہے، 40 فیصد سرکاری اور 60 فیصد پرائیویٹ حج کوٹہ رکھا جائے گا۔