پی ڈی ایم کا 6 مئی کو یوم حرمت رسول ﷺ منانے کا اعلان

Published On 01 May,2022 07:44 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مسجد نبویﷺ میں نعروں کے معاملے پر 6 مئی کو ملک بھر میں یوم حرمت رسول ﷺ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے نمائندے ورچوئلی شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 6 مئی کو ملک بھر میں یوم حرمت رسولﷺ منایا جائے گا، 6 مئی کو جمعہ کی نماز کے بعد ملک بھر میں اجتماعات ہوں گے۔

اس حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کی صوبائی جماعتیں احتجاج کیلئے تیاریاں سے شروع کریں گی۔
 

Advertisement