حنیف عباسی کا شیخ رشید کی وگ اتارنے والے کیلئے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان

Published On 01 May,2022 09:26 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے شیخ رشید کی وگ اتارنے والے کو 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔

راولپنڈی سیٹلائٹ ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خنیف عباسی کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ میں پلاننگ کے تحت ہنگامہ کیا گیا، اس پلاننگ میں عمران خان، شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق شامل ہیں، آج ان کی گرفتاری ضروری تھی انہوں نے مدینہ کا تقدس پامال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید تم نے گندے انڈے کی بات کی ہے اب جہاں جاؤ گے تمہیں گندے انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے، شیخ راشد ویڈیو میں خود اعتراف کر رہا ہے، سب کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کرنا چاہیے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ شیخ رشید تمہاری بی اے کے پرچوں میں بھی تمہاری لکھائی نہیں ہے، اگر منہ بند نہ کیا تو دو دو منٹ کی ویڈیوز آرہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا دنیا بھر میں خیر مقدم ہوا، چار سالوں میں میٹرو بسیں نہ چلائی گئیں، شہباز شریف نے ایک ہفتے میں میٹرو کا آغاز کر دیا، عید کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی ہسپتال کا افتتاح کریں گے، معاشی حالات اور انرجی کراسس پر جلد قابو پالیں گے، انتخابی اصلاحات کے لیے اسپیکر نے سب پارٹیوں کو خطوط لکھ دئیے ہیں، اب اگر یہ نہیں آتے تو کوئی عمل نہیں رکے گا، سعودیہ اور دبئی سے ہمیں اچھا ریسپانس ملا ہے۔

 

Advertisement