لاہور:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مخالفین سے جیلیں بھرنے والے شہزاد اکبر بھاگ گئے، پی ٹی آئی گینگ کے مطابق کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟۔
وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ نیب کو روڈ رولر کی طرح استعمال کرنیوالے ڈر کیوں رہے ہیں، بقول پی ٹی آئی گینگ کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟ دوسروں کو چوہے کہنے والوں کے خود چوہے بننے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
مخالفین سے جیلیں بھرنے والا
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) May 2, 2022
شہزاد البر —بھاگ گیا
پنجاب کی ڈی فیکٹوحکمران سابقہ خاتون اول کی لیڈی فرنٹ ویمن
بھاگ گئیں
نیب کوروڈ رولرکیطرح استعمال کرنیوالے ڈر کیوں رھے ھیں ؟
بقول PTI گینگ (کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟)
دوسروں کوچوھے کہنے والوں کےخود چوھے بننے کا وقت ھوا چاھتاھے
خواجہ سعد رفیق کو جواب دیتے ہوئے سابق معاون خصوصی نے کہا کہ شہزاد اکبر تو نہیں بھاگا، البتہ جتنے ترلے منتیں سعد رفیق نے عمران خان سے کیے ہیں انکا گواہ محمد معظم علی ہے، کچھ شرم و حیا ہوتی ہے ! ہمت ہے تو اس سے پوچھ لو! آپ یہ بھی بہتر جانتے ہیں آپکو جیل کس نے ڈلوایا ہمت ہے تو ڈائریکٹ انہیں مخاطب کریں۔