لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ پنجاب آئینی اور قانونی بحران کا شکار ہے، طاقت کے زور پر صوبے کو یرغمال بنا لیا گیا۔ ایک صوبیدار اور چار جوان مہیا کردیں ، جعلساز وزیراعلی حمزہ شہاز کو گرفتار کراکے جیل میں ڈلواؤں گا۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ طاقت کے زور پر آئین اور قانون کی دھجیاں اڑانے والوں کو تحفظ نہ دیا جائے ، اگر سب کو وزیراعلیٰ بننے کے لئے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو پھر باقی صوبے اپنی فکر کریں۔
آئینی اور قانونی بحران کا شکار پنجاب طاقت کے زور یرغمال بنا لیا گیا اور بڑی سیاسی جماعتوں کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) May 4, 2022
اگر سب کو وزیراعلی بننے کے لئے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو پھر باقی صوبے اپنی فکر کریں
ایسے تو پھر اواب علوی اگلے وزیراعلی سندھ ہونگے انشاءاللہ
انہوں نے مزید کہا کہ جعلی نوٹیفکیشن کی بنیاد پر کوئی آئینی عہدے پر زیادہ دیر قابض نہیں رہ سکے گا، مجھے ایک صوبیدار اور چار جوان مہیا کردیں ، جعلساز وزیراعلی کو گرفتار کراکے جیل میں ڈلواؤں گا۔
اگر آرمی چیف صاحب مجھے صرف ایک صوبیدار اور چار فوج کے جوان ہی مہیا کردیں
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) May 5, 2022
تو میں خود اس غیر آئینی وغیر قانونی جعلساز وزیراعلی کو گرفتار کرواکے جیل میں ڈلواؤں گا انشاءاللہ #GherAiniWazirealaNamanzoor
واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے گذشتہ روز صوبے کی موجودہ صورتحال پر کردار ادا کرنے کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خط لکھا تھا، سپہ سالار کو لکھے گئے خط کے ساتھ صدر مملکت اور وزیر اعظم کے خطوط کی نقول بھی بھجوائی تھیں۔