'پنجاب کے جعلی اور غیر آئینی وزیر اعلی کے غیر جمہوری چہرے کو پوری قوم نے دیکھ لیا'

Published On 24 May,2022 01:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب کے جعلی اور غیر آئینی وزیر اعلی کے غیر جمہوری چہرے کو پوری قوم نے دیکھ لیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں پر مونس الٰہی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ آزادی مارچ کے خلاف پولیس کا بدترین استعمال فاشسٹ حکومت کے خوف کو ظاہر کر رہا ہے، پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے گھروں کے دروازے توڑ کر جس طرح چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا اس کا پنجاب حکومت کو جواب دینا پڑے گا۔  

Advertisement