سندھ کے بعد پنجاب میں بھی دفعہ 144 نافذ، رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

Published On 24 May,2022 12:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا، رینجرز بھی تعینات کئے جائیں گے، اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر رہے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں اقتدار میں نہیں رہا تو افراتفری پیدا کروں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافد کردی، سندھ بھر میں جلسے، جلوس ،ریلیوں اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کاروائی کی جائے گی ، محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
 

Advertisement