پولیس کا لال حویلی پر چھاپہ،7 افراد کو حراست میں لے لیا

Published On 24 May,2022 03:04 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پولیس نے لال حویلی میں شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا اور 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق موجود نہ تھے، پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے افراد کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے گزشتہ رات بھی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے گئے تھے، لال حویلی کے اطراف میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا گیا۔
 

Advertisement