کراچی: نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج، صورتحال کشیدہ

Published On 25 May,2022 07:06 pm

کراچی، اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے سلسلے میں کراچی کی نمائش چورنگی پر بھی کارکن جمع ہوئے جہاں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

کراچی میں نمائش چورنگی پر شام کو کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب مشتعل مظاہرین نے پولیس موبائل کو نذرآتش کردیا جبکہ پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی تاہم مظاہرین کی تعداد مزید بڑھتی گئی۔ شاہراہ قائدین پر خداداد کالونی چورنگی اور نورانی چورنگی پر بھی ہنگامہ آرائی جاری ہے۔

دوسری طرف اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک کی روڈ پر جگہ جگہ آگ لگا دی اس دوران کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔
 

Advertisement