سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی میں کمی نہ آ سکی، مزید دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
ضلع پلوامہ میں دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی۔ قابض فورسز نے راجپورہ گاؤں میں گھر گھر تلاشی کے دوران آج مزید دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
گذشتہ روز ظالم فورسز نے گڈی پورہ میں دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا تھا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک قابض فورسز کا وادی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری تھا۔