لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں عدالت نے فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ اے این ایف عدالت نے 25 جون کو فرد جرم کے لیے کیس مقرر کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کیخلاف اے این ایف نے 15 کلو منشیات کا چالان جمع کرا رکھا ہے۔
عدالتی تحریری حکم کے مطابق رانا ثنا کی حاضری معافی کی درخواست پر ان کے وکلا آئندہ سماعت میں دلائل دیں، ملزم رانا ثناءاللہ کی پراپرٹی اور بینک اکاونٹس کھولنے کی درخواست پر اے این ایف سے جواب طلب کر لیا گیا۔
ان کی عدم حاضری پر وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ ہونے کے باعث انہیں اسلام آبادجانا تھا لہذا وہ پیش نہیں ہوسکے۔