وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

Published On 03 June,2022 09:28 am

اسلام آباد : (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعظم کوئٹہ میں اسٹاف کالج کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شریک ہونگے۔

کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعلی بلوچستان اور دیگر اعلی حکام نے استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف گواد رپورٹ کا فضائی دورہ کریں گے اور ایسٹ بی ایکسپریس وے کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

کوئٹہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف مقامی عمائدین اور ماہی گیروں سےخطاب بھی کریں گے۔
 

Advertisement