لاہور : (دنیا نیوز) لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں لگی آگ پر 7 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، ریسکیو کی 20 گاڑیوں سمیت 60 ورکرز نے آپریشن میں حصہ لیا، کرورڑوں کی ادویات جل کر راکھ ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے چلڈرن ہسپتال کے تھرڈ فلو میں صبح سویرے بھڑک اٹھی جس پر 7 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی ادویات جل کر راکھ ہوگئیں، آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ بھجانے کے لیے ریسکیو کے 60 ورکرز پر مشتمل سکواڈ اور 20 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔
آگ لگنے کے باعث موقع پر موجود مریضوں کے لواحقین تشویش کا اظہار کرتے رہے، جبکہ ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر سلیم نے کہا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ لگنے سے 4 سے 5 کروڑ روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے، آتشزدگی کے واقعہ میں ادویات کے علاوہ فرنیچر، اے سی اور دیگر سامان بھی خاکستر ہوگیا۔
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کرے کولنگ پراسس کا جائزہ لیا اور اس موقع پر انہوں نے کہا جلنے والی ادویات فوری منگوائی جائیں گی، سروسز بھی جلد بحال کردیں گے۔
دوسری جانب آگے لگنے کے معاملے کی جانچ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے آتشزدگی واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔