لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اورپولیس پر تشدد کرنے کے کیس میں تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد ، شفقت محمود اور اسلم اقبال سمیت14 رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں 17 جون تک منظور کر لیں۔
سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل برہان معظم ملک نے عدالت میں دلائل دیے، ملزمان پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ ، حماد اظہر ،ڈاکٹر یاسمین راشد ، شفقت محمود نے عبوری ضمانتیں دائر کیں۔ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید ،میاں اسلم اقبال ، زبیر نیازی ،ندیم عباس بارا سمیت 14 رہنماؤں نے ضمانتیں دائر کیں۔
پی ٹی آئی رہنماوں نے تھانہ شاہدرہ اور گلبرگ میں درج مقدمہ میں ضمانتیں دائر کیں، انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے ضمانتوں پر سماعت کی ۔