اسلام آباد : (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر ناموس رسالت (ص) کے معاملے پر پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پیر کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں ایک گھنٹہ مختص کردیا جس میں بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کی جائے گی۔
راجہ پرویز اشرف نے اپوزیشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی اور کہا کہ یہ معاملہ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئیں سب مل کر گستاخوں کے خلاف ایمان کا مظاہرہ کریں، جس کے بعد ایوان بجٹ پر بحث کا آغاز کرے گا، قومی اسمبلی قرارداد بھی منظور کرے گی جس میں بی جے پی لیڈروں کے بیانات کی مذمت کی جائے گی۔