عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے 16 جون کو خطاب کریں گے

Published On 11 June,2022 06:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے 16 جون کو خطاب کریں گے۔

سابق وزیراعظم 16 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کریں گے۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے عمران خان کو خط کے ذریعے بار سے خطاب کی دعوت دی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کو شرکت کی دعوت کیلئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ16 جون دوپہر 11 بجے عمران خان بار سے خطاب کرینگے، وکلاء کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز کی اپیل پر سماعت بھی 16 جون کو ہو گی۔ مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونگی۔