پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈرکا نام فائنل کرلیا

Published On 11 June,2022 07:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپوزیشن لیڈرکا نام فائنل کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے میاں محمود الرشیدکو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈربنانےکی منظوری دے دی ہے۔ میاں اسلم اقبال پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

خیال رہے کہ میاں محمود الرشید اس سے قبل ن لیگ کے گزشتہ دور حکومت میں بھی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہ چکے ہیں۔