ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرمی کا راج برقرار رہے گا :محکمہ موسمیات

Published On 13 June,2022 09:03 am

لاہور : (دنیا نیوز) ملک میں گرمی کا راج برقرار ہے، بیشترمیدانی علاقوں میں موسم آج بھی شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم بعض علاقوں میں شام کے اوقات میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

آج اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔