لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔
درجہ میں غیر معمولی اضافے کے باعث اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بعد از دوپہر یا شام کے دوران گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کی بھی توقع ہے۔
گرمی کی لہر کے اس دورانیہ کے بعد بارش کا سلسلہ ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم اور گرمی کی لہر کی وجہ سے کھڑی فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خدشہ ہے، لوگ دھوپ میں غیر ضروری طور پر نکلنے سے گریز کریں۔ ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔